آدھی سنت

کامیابی سے فلاح تک

شہزاد عارف

عدنان صاحب بارہ سال سے پہلی صف میں کھڑے ہیں۔ نماز کبھی نہیں چھوڑی۔
محلے میں اچھا آدمی کہلاتے ہیں۔
اور ایک رات اُن کے نو سال کے بیٹے نے پوچھا:

«ابو، باہر والے ابو اور گھر والے ابو ایک جیسے کیوں نہیں ہوتے؟»

یہ سوال صرف اُس ایک آدمی کے لیے نہیں تھا۔

PDF · ۳۰۷ صفحات · 3.5 MB · مفت

آدھی سنت
کامیابی سے فلاح تک
شہزاد عارف
آدھی سنت، کتاب کا سرورق
آدھی سنت، پشتی سرورق
یہ کتاب کسی اپنے تک پہنچائیے
واٹس ایپ فیس بک ایکس ٹیلیگرام

تعارف

پندرہ باب ہیں، اور دو سال کی ایک کہانی۔

ایک باب اندازاً بیس منٹ کا ہے، اور پوری کتاب ساڑھے چار گھنٹے کی۔

ہر باب کے آخر میں ایک صفحہ ہے جس پر ایک کام لکھا ہے۔ ایک چھوٹا سا کام، اُسی دن کا۔

وہ صفحے پڑھنے کے لیے نہیں، کرنے کے لیے ہیں۔

اِس لیے یہ کتاب ساڑھے چار گھنٹے کی ہے، اور پندرہ دن کی بھی۔

اور اگر پندرہ میں سے ایک کام بھی کر لیا جائے، تو سمجھیے یہ کتاب اپنا کام کر چکی۔

پڑھنے سے پہلے، آدھی سنت

فہرست

پوری کتاب مفت ڈاؤن لوڈ کریں

کتاب موبائل پر پڑھیں، اور اپنے پیاروں کو بھیجیں۔
جو پڑھ کر بدلے، اُس کا اجر بھیجنے والے کو بھی ہے۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔

کتاب ڈاؤن لوڈ کریں (PDF)

© Falah.org · Come Closer to ALLAH (SWT)