اپنے آپ کو کیسے بدلیں؟ آپ اپنی اصلاح سو فیصد کر سکتے ہیں۔
کسی دوسرے کی اصلاح کے لیے آپ جو بھی کوشش کریں، وہ کارآمد ہوگی یا نہیں، اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔
لیکن اگر آپ اپنی اصلاح میں مخلص ہو جائیں اور نیت کر لیں کہ اپنے عمل اور اپنی سوچ، دونوں کو نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق لے کر آنا ہے، تو یہ آپ سو فیصد کر سکتے ہیں۔ اس میں ذرہ برابر شک نہیں۔
آج یہ نیت کر لیں: پہلے میں نے اپنی اصلاح کرنی ہے۔
میثاق سیریز، دوسرا لیکچر، شیخ شہزاد عارف۔
