دنیا اور آخرت کی کامیابی، دونوں ایک ہی راستے پر ہیں۔

ہم نے یہ سوچ لیا ہے کہ دنیا حاصل کریں گے تو آخرت نہیں ملے گی، اور آخرت حاصل کرنی ہے تو دنیا چھوڑنی پڑے گی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ چیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کر کے دکھائی ہے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ امیر ترین شخصیات میں تھے، اور عشرہ مبشرہ میں بھی تھے، ان دس لوگوں میں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے دنیا میں ہی بتا دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں لے کر جائیں گے (مفہوم: ترمذی 3747)۔ وہ دنیا میں بھی کامیاب تھے، آخرت میں بھی۔

آج اپنے ہدف میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی رکھیں۔

میثاق سیریز، دوسرا لیکچر، شیخ شہزاد عارف۔

آدھی سنت، شہزاد عارف آدھی سنت، پشتی سرورق

آدھی سنت · اردو ناول · شہزاد عارف

Share this with someone
WhatsApp Facebook X Telegram