













دنیا اور آخرت کی کامیابی: کیا ایک کے لیے دوسری چھوڑنی پڑتی ہے؟
ہم نے مان لیا ہے کہ دنیا ملی تو آخرت نہیں ملے گی، اور آخرت چاہیے تو دنیا چھوڑنی پڑے گی۔
ایسا کچھ بھی نہیں۔ آخرت کی کامیابی اور دنیا کی کامیابی ایک ہی راستے پر ہیں۔
کامیابی کی تعریف اللہ تعالیٰ نے خود دی ہے: نفس کو پاک کرنا۔
اور یہ کامیابی گھر میں سکون، رشتوں میں محبت اور کیریئر میں ترقی بن کر بھی آتی ہے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ کر کے دکھایا۔
اللہ تعالیٰ نے سات قسمیں کھا کر فرمایا: جو اپنے نفس کو پاک کرے گا، وہی کامیاب ہوگا۔ (مفہوم: سورہ شمس ۹)
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ امیر ترین شخصیات میں تھے، اور عشرہ مبشرہ میں بھی۔ (مفہوم: ترمذی ۳۷۴۷)
