وقت کا صحیح استعمال: پڑھائی، نوکری، اور اللہ تعالیٰ اور گھر والوں کا وقت
Waqt Ka Sahi Istemal
اپنے وقت کو ہر لایعنی، غیر منافع بخش چیز سے ہٹا دیں۔ طالب علم ہیں تو پڑھائی ضرور کریں، بہت محنت سے پڑھیں؛ لیکن ساتھ میں قرآنِ پاک بھی پڑھیں، اپنی تسبیحات بھی کریں، اپنا مراقبہ بھی کریں۔
نوکری کر رہے ہیں تو نوکری کے وقت میں پوری محنت و دیانت سے اس کا کام کریں؛ لیکن اس کے بعد جو وقت اللہ تعالیٰ کا ہے، جو گھر والوں کا ہے، وہ انہیں دیں۔
آج ایک لایعنی کام کا وقت نکال کر اللہ تعالیٰ اور گھر والوں کو دیں۔
شیخ شہزاد عارف
