نوکری، کاروبار، بچیوں کی شادیاں: اللہ تعالیٰ سے مایوس کبھی نہیں ہونا
Allah Se Kabhi Mayoos Na Hona
نوکری نہیں ہے، تو لگتا ہے پتہ نہیں ملے گی بھی یا نہیں۔ کاروبار خراب ہو گیا ہے، تو اسے ٹھیک کرنے کا کوئی رستہ نظر نہیں آتا۔ ہمارے ہاں بعض اوقات گھروں میں شادیوں کے مسائل ہیں، بچیوں کی شادیاں نہیں ہوتیں۔
شیطان ان سارے مسائل کو ہمارے ذہن میں بڑھانا چڑھانا شروع کر دیتا ہے، تاکہ ہم مایوسی کا شکار ہو جائیں؛ یہی اس کا جاب رول ہے۔ شیطان کا جاب رول یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے مایوس کر دے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ «اللہ تعالیٰ سے مایوس کبھی نہیں ہونا۔» (مفہوم: سورہ زمر 53)
آج جب کوئی مسئلہ ذہن میں بڑا ہونے لگے، تو اسے پہچانیں: یہ شیطان کا کام ہے۔
شیخ شہزاد عارف
