دنیا اور آخرت کی کامیابی کیا ہے؟ فلاح کس کو کہتے ہیں؟
Duniya Aur Akhirat Ki Kamyabi
ہمیں یہ حکم ہے کہ جب جمعہ پڑھ لو تو پھر پھیل جاؤ، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو تاکہ تم فلاح حاصل کرو۔ (مفہوم: سورہ جمعہ 10)
اور فلاح کیا ہے؟ آسان لفظوں میں، فلاح وہ کامیابی ہے جو اس دنیا میں بھی ہو اور آخرت میں بھی ہو، ایسی کامیابی جو یہاں سے لے کر آخرت تک چلے۔ اسی لیے رزق کی تلاش بھی کریں، اور ساتھ میں ذکر کرتے رہیں۔
آج کام کے دوران کسی ایک لمحے ہم دل میں اللہ تعالیٰ کو یاد کریں۔
تربیتی مجلس، شیخ شہزاد عارف
