ایمان کیا ہے؟ یقین اور بھروسہ، مگر کس پر؟
Iman Kya Hai
ایمان کا مطلب ہے یقین اور بھروسہ۔ کس کے اوپر؟ اللہ تعالیٰ پر، اللہ تعالیٰ کی ہر بات پر، اور اللہ تعالیٰ کا پیغام ہم تک پہنچانے والی عظیم شخصیت نبی کریم ﷺ کی باتوں پر۔
اور جتنا زیادہ ہمارا بھروسہ ہوگا، اتنا ہمارا سفر مسلمان سے مومن کی طرف شروع ہو جائے گا، فتویٰ سے تقویٰ کی طرف۔
آج اللہ تعالیٰ کی کسی ایک بات پر ہم پورے بھروسے سے عمل کریں۔
تربیتی مجلس، شیخ شہزاد عارف
